فنون حدیث میں تمام علماء کو اس فن سے واقفیت ضروری ہے ، لیکن کمال مہارت انہیں کو حاصل ہوتی ہے جو حدیث و فقہ دونوں کے جامع ہوں اور ان علمائے اصول کو جن کا مشغلہ یہ ہی رہا ہو کہ دریائے معانی میں غوطہ لگانا اور اپنے اپنے محامل پر احکام کو منطبق کرنا۔ ان علمائے کے وفور علم کی بنا پر شاذو نادر رہی ایسی احادیث رہ جاتی ہیں جن سے وہ تعارض کا حل نہ نکال سکیں ۔
امام ابن خزیمہ تو فرماتے ہیں : مجھے ایسی دو احادیث کا علم نہیں جن میں باہم تعارض ہو۔(تدریب الراوی للسیوطی ۲/۱۹۶


No comments:
Post a Comment